11 اگست، 2023، 12:53 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85195435
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی کوسٹ گارڈ نے غیر ملکی بحری جہاز کے ۲۲ ملاحوں کو بچا لیا

ایران کے پانیوں میں موجود غیرملکی جہاز کے 22 ملاحوں کو بچا لیا گیا۔

تہران ( ارنا)  ایران کے صوبے بوشہر کے ڈائریکٹر جنرل آف پورٹ اینڈ شپنگ نے بتایا کہ عسلویہ کے پانیوں میں غیر ملکی بحری جہاز میں ریسکیو اور آگ بجھانے کا کام شروع ہونے کے بعد اس کشتی کے 22 ملاحوں کو بچا لیا گیا ہے۔
ارنا کے نامہ نگار کے مطابق محمد شکیبی نسب نے بتایا کہ آج 2 بجے عسلویہ میری ٹائم ٹریفک کنٹرول کو پارس کے خصوصی اکنامک انرجی زون کے پورٹ میں لنگرانداز ٹینکروں سے پیغام موصول ہوا کہ ایک خصوصی ایل پی جی گیس ٹینکر"وائٹ پرل" میں آگ لگ گئی ہے۔ 
محمد شکیبی نسب نے کہا کہ موصولہ رپورٹ کے مطابق ضروری ہم آہنگی کے بعد فائر اور ریسکیو جہاز پورٹ پر بھیجے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ جہاز کے ٹینک میں ایل پی جی گیس کی موجودگی کی وجہ سے کپتان نے جہاز پرموجود تمام عملے کو  حادثے کا شکار جہاز چھوڑنے کا حکم دیا۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کے تمام 22 افراد کو ناجی 20 ریسکیو بوٹ کے ذریعے بحفاظت پارس سروس پورٹ منتقل کردیا گیا اور5 سے زیادہ آگ بجھانے والی ٹگ بوٹس سانحہ کا شکار ہونے والے جہاز کی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ 
انہوں نے بتایا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری جہاز بھی علاقے کی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے آپریشن کے مقام پر موجود ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .