سنندج
-
تصویرایران کے سنندج شہر کی تاریخی عمارتیں
نوروز کے موقع پر سیاحوں کی بڑی تعداد نے ایران کے صوبہ کردستان کا رخ کیا ہے۔ یہ شہر اپنے حسین قدرتی مناظر اور عالی شان تاریخی عمارتوں کے لیے مشہور ہے۔ ان میں "خسرو آباد"، "آصف" اور "حبیبی" رہائشی تاریخی عمارتیں سب سے زیادہ مشہور ہیں جن کی تعمیر 300 سے 150 سال قبل ہوئی تھی۔
-
تصویرایران کے ضلع سنندج کے علاقے کلاترزان کا موسم خزاں
موسم خزاں میں ایران کے ضلع سنندج کا علاقہ کلاترزان اپنے باغات اور منفرد قدرتی مناظرکی وجہ سے بہت خوبصوت اور دلکش ہوجاتا ہے۔ درخت لال، پیلے اور زعفرانی رنگ کی چادر اوڑھ لیتے ہیں اور انتہائی دیدہ زیب ہوجاتے ہیں۔ موسم خزاں آتے ہی بڑی تعداد میں سیاح اور قدرتی مناظر کے دلدادہ و شیدا افراد اپنے کیمروں کے ہمراہ موسم خزاں کی اس منفرد خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے اور اس کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرنے کے لئے کلاترزان پہنچ جاتے ہیں
-
تصویرایران میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا انعقاد، سنندج میں ووٹنگ
ایران میں چودہویں صدارتی انتخابات کا انعقاد گزشتہ جمعے کو ہوا تھا جس میں مسعود پزشکیان، سعید جلیلی، محمد باقر قالیباف اور مصطفی پور محمدی صدارتی عہدے کے امیدوار تھے تاہم کسی بھی امیدوار کو ضروری ووٹ نہيں ملے جس کی وجہ سے انتخابات دوسرے مرحلے میں منعقد ہو رہے ہیں۔
-
تصویرایران کے صوبہ کردستان کے مرکزی شہرسنندج میں چودھویں صدارتی انتخابات میں پولنگ کے مناظر
ایران کے دیگر علاقوں کی طرح شہر سنندج میں بھی جمعہ 28 جون کی صبح آٹھ بجے پولنگ شروع ہوگئی ۔ ایران کے صدارتی انتخابات کے قانون کی دفعہ 36 کے مطابق ہر ایرانی جس کی عمر اٹھارہ برس ہوگئ ہو، ووٹ دے سکتا ہے۔ اس لحاظ سے 28 جون 2006 یا اس سے پہلے پیدا ہونے والا ہر ایرانی نیشنل آج کے صدارتی الیکشن میں ووٹ دینے کا حق رکھتا ہے