تہران (ارنا) برلن، پیرس، میلان اور کوپن ہیگن سمیت یورپ کے کئی شہروں میں صیہونی حکومت کی غزہ پر مسلسل بمباری کے خلاف ہزاروں افراد فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ انکا مطالبہ تھا کہ غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی غیر مساوی جنگ کو ختم کیا جائے۔