تہران/ ارنا- گزشتہ ہفتے کے واقعات کے بعد، ہالینڈ کے اعلی عہدے داروں نے ایمسٹرڈیم میں مظاہروں پر پابندی لگا دی تھی۔ لیکن عوام نے فلسطین کی حمایت میں ایک بار پھر سڑکوں کا رخ کیا۔
تہران (ارنا) ہالینڈ کے دارالحکومت کی انسداد فسادات پولیس نے سٹی کونسل کی جانب سے مظاہروں پر پابندی کے باوجود فلسطین کی آزادی کے لیے پرامن احتجاج کرنے کے جرم میں غزہ کے حامی 50 مظاہرین کو گرفتار کرنے اور 340 افراد کو ایمسٹرڈیم سے ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے۔