ہالینڈ کے دارالحکومت میں انسداد فسادات پولیس نے خبر دی ہے کہ ایمسٹرڈیم میں مظاہروں پر پابندی کو نظر انداز کرنے والے 300 سے زائد فلسطینی حامی مظاہرین کو منتشر اور 50 کو گرفتار کر لیا۔
بتایا جاتا ہے کہ 10 نومبر کو مظاہرین ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم کے ’ڈیم‘ اسکوائر میں جمع ہوئے اور غزہ کی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے ’فلسطین کو آزاد کرو‘ اور ’ایمسٹرڈیم کا کہنا ہے کہ نسل کشی نہیں‘ کے نعرے لگائے۔
اس احتجاج کے بعد مقامی عدالت نے سٹی کونسل کے مظاہرے پر پابندی کے منصوبے کو فورا منظور کرلیا اور پولیس نے بھی اس حکم پر عمل کرتے ہوئے سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا۔
رائٹرز کے ایک رپورٹر (جو موقع پر موجود تھا) نے متعدد مظاہرین کی پرتشدد گرفتاری کی خبر دی اور لکھا کہ پولیس نے متعدد مظاہرین کو زمین پر گھسیٹتے ہوئے پرتشدد انداز میں گرفتار کیا۔
آپ کا تبصرہ