تہران -ارنا - وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایکس پوسٹ میں وزیر خارجہ کے دورہ ہندوستان کے بارے میں لکھا ہے کہ ایران اور ہندوستان کے درمیان دوستی کی جڑیں گہری اور تاریخی ہیں اور دوستی کے رشتے دونوں ملکوں کے باہمی مفادات کے مطابق تعلقات کو وسعت دینے کی ایک مضبوط بنیاد ہیں۔