تہران (ارنا) ایران کے وزیر توانائی نے یہ بتاتے ہوئے کہ پانی اور بجلی کی صنعت کی انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کی برآمدات موجودہ حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے کہا کہ کثیر المقاصد منصوبہ "اومااویا"، سری لنکا میں پانی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جسے ایرانی انجینئرز نے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔