سری لنکا میں ایرانی انجینئرز کے شاہکار "اومااویا پروجیکٹ" کا افتتاح

تہران (ارنا) ایران کے وزیر توانائی نے یہ بتاتے ہوئے کہ پانی اور بجلی کی صنعت کی انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کی برآمدات موجودہ حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے کہا کہ کثیر المقاصد منصوبہ "اومااویا"، سری لنکا میں پانی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جسے ایرانی انجینئرز نے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔

ارنا کے رپورٹر کے ساتھ انٹرویو میں ایران کے وزیر توانائی علی اکبر محرابیان نے دوسرے ممالک کو تکنیکی اور انجینئرنگ خدمات کی برآمدات کے میدان میں ایران کی وسیع صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا اقتصادی ڈپلومیسی کے میدان میں  توانائی کے شعبے میں اہم ملک ہے۔

انہوں نے سری لنکا میں ایرانی انجینئرز کے شاہکار "اومااویا پروجیکٹ" کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑے تعمیراتی منصوبوں میں سے ایک اور پانی کا یہ  سب سے بڑا منصوبہ ایرانی کمپنیوں نے بنایا تھا جو اب افتتاح کے لیے تیار ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .