لندن - ارنا – اقوام متحدہ میں روس کے سفیر اور مستقل نمائندے نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں مغربی ممالک کے نقطہ نظر پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے بورڈ آف گورنرز میں ایک نئی قرارداد جاری کرنے اور یورپی ٹرائیکا کے اصرار پر ٹریگر میکانزم کو فعال کرنے کی دھمکی کو ایک غیر ذمہ دارانہ عمل اور اس مسئلے کو سیاسی آگ سے کھیلنے کے مترادف قرار دیا۔