40ویں فجر انٹرنیشنل میوزک فیسٹیول کا تیسرا دن جمعرات کی شام (13 فروری 2025) کو آزادی ٹاور پر "شب گیلان" اور "تالشی" بینڈز کی پرفارمنس کے ساتھ منعقد ہوا۔ 40 واں فجر انٹرنیشنل میوزک فیسٹیول 11 سے 17 فروری 2025 تک تہران کے 10 ہالز میں منعقد کیا جائے گا جس میں آرکیسٹرا، انسٹرومینٹل ردیف، علاقائی اور آبائی ساز/ موسیقی، بین الاقوامی موسیقی، خواتین، بچے اور نوجوان میوزیشن سمیت مختلف حصوں میں 110 سے زیادہ پرفارمنس ہوں گی۔ یہ فیسٹیول وحدت، رودکی، اندیشہ حوزہ ہنری ہال، نیاوران، ارسباران، بہمن، آزادی ٹاور، میلاد ایگزیبیشن ہال، روز مال اور وزارت داخلہ کے ہال میں منعقد کیا جائے گا جس میں 106 گروپس پر مشتمل ایران، ترکیہ، ہندوستان، ہالینڈ، تیونس، اسپین اور آرمینیا سےتعلق رکھنے والے1771 موسیقار پرفارمنس دیں گے۔
14 فروری، 2025، 9:59 AM
آپ کا تبصرہ