مدافع حرم شہید احمد ارضا افشاری کا جنازہ جمعے کو اصفہان کی عیدگاہ میں اٹھایا گیا اور گلستان شہدا میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مدافع حرم کرنل احمد رضا افشاری اصفہان کے علاقے سمیرم کے رہنے والے تھے ۔ وہ شام میں ایران کے فوجی مشیر کی حیثیت سے موجود تھے اور جارحین کے فضائی حملے میں زخمی ہونے کے بعد علاج کے لئے ایران لائے گئے تھے لیکن زخموں کی شدت کے باعث درجہ شہادت پر فائزہوگئے۔
آپ کا تبصرہ