ایران کے صوبہ گلستان میں 65 ہزار ہیکٹر سے زیادہ زمین پر دھان کی کھیتی ہوتی ہے اور تقریبا دو فیصد دھان کی کھیتی وطن نامی گاؤں میں دریائے "خرمارود" کے ساحل پر نا ہموار زمین پر ہوتی ہے۔ یہ گاؤں صوبہ گلستان کے ضلع" آ زاد شہر" میں واقع ہے اور نا ہموار زمین پر دھان کی کھیتی نے اس کا حسن دوبالا کردیا ہے۔ اس سرسبز و شاداب علاقے میں تقریبا 1 ہزار ہیکٹر زمین پر ایران کا مشہور "دم سیاہ" نامی چاول پیدا ہوتا ہے۔ دم سیاہ ایران کے بہترین خوشبودار چاولوں میں شمار ہوتا ہے۔

8 جولائی، 2024، 12:03 PM

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .