صوبہ گلستان
-
تصویرایران: صوبہ گلستان کی بلندیوں پر برفباری اور فطر کے حسین مناظر
بارش کی حالیہ لہر گلستان میں داخل ہوتے ہی اس صوبے کے پہاڑی علاقوں میں چار سو برف کی سفیدی چھاگئی ہے۔ حالیہ بارشوں نے فطرت کو تازگی بخشنے کے ساتھ ساتھ ان علاقوں میں موسم سرما کے خوبصورت مناظر بھی جنم دیئے ہیں۔
-
تصویرصوبہ گلستان کی بلندیوں پر برفانی قدرتی مناظر
برفباری کے موسم نے ایران کے صوبہ گلستان کے پہاڑی علاقوں کو برفبوش کردیا ہے جس سے ان کی زیبائی دوچنداں ہوگئی ہے
-
تصویرایرانی صوبہ گلستان: بچوں نے Hyrcanian کے پودے لگائے
صوبہ گلستان کے علاقے رامیان میں واقع ڈیلینڈ کے جنگلات میں بچوں نے ہرکینین کے پودے لگائے۔ ایک نیچر ٹورازم گروپ جس نے حال ہی میں اپنی سرگرمیاں شروع کی ہیں، ایران میں بچوں کے لیے واحد خصوصی نوعیت کا سیاحتی گروپ ہے۔ یہ گروپ بچوں اور نوعمروں کو ماحولیاتی ماہرین کی نگرانی میں ہر ہفتے، صوبہ گلستان میں کوہ پیمائی کے لیے لے جاتا ہے جہاں ماہرین کی رہنمائی میں، وہ قدیم ہرکینین جنگلات میں جنگلی حیات اور ماحولیات کے تحفظ اور انتظام سے متعلق اصول سیکھتے ہیں۔
-
تصویرترکمن شادی
ترکمنوں میں شادی کی تقریبات کی خاص رسم و رواج اور روایات ہیں جیسے ان کے رنگین کپڑے۔ ایران کے صوبہ گلستان کے ترکمنوں کی شادی کی روایات نسل در نسل منتقل ہوتی رہی ہیں اور اب بھی کچھ تبدیلیوں کیساتھ اپنی اصلیت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ ترکمنوں کے لیے شادی کی تقریب کی اہمیت کا ایک اہم پہلو اس کا معاشی کردار اور قبیلہ کا وقار ہے۔ ترکمنوں کی پرانی اور پسندیدہ تقریبات میں سے ایک ترکمن ریسلنگ میچز (شالوں کے ساتھ کشتی) کا انعقاد ہے، جو شادی کی تقریب کے اختتام پر ترکمن پہلوانوں کی موجودگی میں کھلے میدان میں منعقد کیا جاتا ہے۔ اس کشتی کو ترکمن زبان میں گورش کا نام دیا گیا ہے اور اس کا مطلب ہے ملاقات۔ ترکمنوں کے لیے یہ ایک ورثہ ہے، جو ترکمن قبیلوں کے درمیان شائستگی اور بہادری کی ثقافت کو فروغ دیتا ہے۔
-
تصویرایران کے صوبہ گلستان میں "مرکوہ دشت" کا قدرتی نظارہ
مرکوہ دشت ایران کے صوبہ گلستان کا ایک ایسا علاقہ ہے جس کا دیدہ زیب اور دلکش مناظر کی مثال بہت ہی کم یا سرے سے نہیں ملتی۔ فارسی زبان میں مرکوہ اونچے اور بلند علاقے کو کہتے ہیں۔
-
تصویرایران میں نا ہموار زمینوں میں دھان کی کھیتی
ایران کے صوبہ گلستان میں 65 ہزار ہیکٹر سے زیادہ زمین پر دھان کی کھیتی ہوتی ہے اور تقریبا دو فیصد دھان کی کھیتی وطن نامی گاؤں میں دریائے "خرمارود" کے ساحل پر نا ہموار زمین پر ہوتی ہے۔ یہ گاؤں صوبہ گلستان کے ضلع" آ زاد شہر" میں واقع ہے اور نا ہموار زمین پر دھان کی کھیتی نے اس کا حسن دوبالا کردیا ہے۔ اس سرسبز و شاداب علاقے میں تقریبا 1 ہزار ہیکٹر زمین پر ایران کا مشہور "دم سیاہ" نامی چاول پیدا ہوتا ہے۔ دم سیاہ ایران کے بہترین خوشبودار چاولوں میں شمار ہوتا ہے۔