جنوبی پارس گیس فیلڈ کا گیارہواں فیز انتہائي جنوب میں ایرانی سرحد کے آخر میں واقع ہے اس لئے یہ اس گیس فیلڈ کا سب سے اہم فیز ہے کیونکہ اگر وہاں سے گیس نہیں نکالی گئی تو اس ذخیرے کي گيس جنوبی حصے کی طرف چلی جائے گی۔
گزشتہ 20 برسوں کے دوران اس فیز میں کام کئی بار غیر ملکی کمپنیوں کو دیا گيا لیکن تمام کمپنیوں نے امریکی پابندیوں کا بہانہ بنا کر کام کو ادھوا چھوڑ دیا لیکن موجودہ حکومت نے ملک بھر میں آدھے ادھورے پروجیکٹوں پر توجہ دی اور ملکی کمپنیوں اور صلاحیتوں کے سہارے 20 برسوں کے بعد شب و روز کی محنت سے جنوبی پارس گيس فیلڈ کے 11ویں فیز میں کام شروع ہو رہا ہے ۔ 11 ویں فیز سے روزانہ 56 مکعب میٹر گیس نکالی جائے گی جس سے ملک کو سالانہ 5 ارب ڈالر کی آمدنی ہوگی اور ملک کی جی ڈی پی میں تقریبا 1 فیصد کا اضافہ ہو جائے گا۔
آپ کا تبصرہ