سويڈن کی پولیس نے جمعہ کے دن ایک خاتون کو اس لئے گرفتار کر لیا ہے کیونکہ اس نے ایرانی سفارت خانے کے سامنے آگ بجھانے والے سلنڈر کے ذریعے قرآن سوزی کو روکنے کی کوشش کی تھی۔
یہ خاتون بڑی تیزی سے قرآن کی بے حرمتی کرنے والے سلوان مومیکا کی سمت بڑھتی ہے اور اس کی طرف آگ بجھانے والے سلنڈر سے پاؤڈر چھڑکتی ہے لیکن وہاں موجود سادہ وردی میں پولیس اہل اسے گرفتار کرکے لے جاتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ