ارنا کے مطابق صحت کی عالمی تنظیم ڈبلو ایچ او کے سربراہ ایڈھا نوم گبریس نے اپنے سماجی رابطے ایکس پیج پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیل(صیہونی حکومت) اور ایران کے درمیان تشدد کی شدت تشویشناک ہے جس کے نتیجے میں غیر فوجیوں منجملہ بچوں کی جان جارہی ہے۔
انھوں نے لکھا ہے کہ ڈبلوایچ او کو سب سے زیادہ تشویش ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے پر ہے کیونکہ اس سے ایرانی عوام کی صحت، ماحول حیات اور پورے علاقے پر دیر پا اثرات مرتب ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ