آپریشن وعدہ صادق 3 کی دسویں لہر میں غاصب صیہونی حکومت کی فضائیہ کے وہ مراکز تباہ کردیئے گئے جہاں سے ایرانی سرزمین پر حملے کئے گئے تھے

تہران – ارنا – آپریشن وعدہ صادق 3 کی دسویں لہر میں جو منصوبہ بندی کے ساتھ موثرانداز میں انجام پائی، صیہونی فضائیہ کے وہ اڈے تباہ کردیئے گئے جہاں سے ایرانی سرزمین پر گستاخانہ حملے  کئے گئے تھے

ارنا کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب  کے شعبہ رابطہ عامہ نے آپریشن وعدہ صادق 3 کی دسویں لہرکے بارے میں، اپنا اعلامیہ نمبر 9 جاری کیا ہے جس کا متن مندرجہ ذیل ہے:

 بسم اللہ الرحمن الرحیم   

فَمَنِ اعْتَدَیٰ عَلَیْکُمْ فَاعْتَدُوا عَلَیْہ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَیٰ عَلَیْکُم

سورہ بقرہ آیت  نمبر 194

سرزمین ایران اسلامی پر صیہونی حکومت کی گستاخانہ جارحیت کے جواب میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس ڈیویژں کے سپاہیوں نے اپریشن وعدہ صادق 3 کی دسویں لہر میں پوری دقت کے ساتھ موثر انداز میں ، صیہونی فضائیہ کے ان مراکز کو نشانہ بنایا جہاں سے سرزمین ایران پر حملے کئے گئے تھے۔

  اسی طرح اعلان کیا جاتا ہے کہ ہمارے  یہ  پیچیدہ حملے تسلسل کے ساتھ، مرحلہ وار جاری رہیں گے

 وَمَا النَّصْرُ إ لَّا مِنْ عِندِ اللّہ الْعَزِیزِ الْحَکِیمِ

 شعبہ رابطہ عامہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .