18 جون، 2025، 6:32 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85865858
T T
0 Persons

لیبلز

کرنل تاجک: مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدود پر مکمل تسلط حاصل کرلیا

 تہران – ارنا – آپریشن وعدہ صادق تین کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ رات کے میزائیل حملوں نے ثابت کردیا کہ مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدود پر ہمیں مکمل تسلط حاصل ہوگیا ہے

 ارنا کے مطابق آپریشن وعدہ صادق 3 کے ترجمان کرنل ایمان تاجک نے کہا ہے کہ : ایران کے دلیر عوام کو معلوم ہونا چاہئے کہ آپریشن وعدہ صادق 3 کی قابل فخری گیارھویں لہر، فتاح میزائلوں سے شروع ہوئی جس نے صیہونی حکومت کے ایئر ڈیفنس کا جھوٹابھرم خاک میں ملادیا اور شرپسند صیہونیوں پر ایسی وحشت طاری ہوئی کہ ان کے ایئر ڈیفنس سسٹم آپس میں ہی ٹکرانے لگے۔

    گزشتہ رات حالات کے مطابق عمل کرنے والے ہمارے اسمارٹ فتاح میزائلوں نے صیہونیوں کے ایئر ڈیفنس کو توڑتے ہوئے، بزدل صیہونی حکام کی پناہ گاہوں پر بارہا لرزہ طاری کردیا اور تل ابیب کے اتحادیوں کو جو کھوکھلے تصورات میں گم ہیں، ایران کی فوجی طاقت کی برتری کا پیغام ارسال کردیا ۔

رات کے ہمارے میزائل  حملے نے ثابت کردیا کہ مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدود پوری طرح ہمارے تسلط میں آچکی ہے اور صیہونی ہمارے میزائل حملوں کے مقابلے میں پوری طرح بے دست وپا ہوچکے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .