18 جون، 2025، 6:12 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85865855
T T
0 Persons

لیبلز

کرنل تاجک: مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدود پر مکمل تسلط حاصل کرلیا

 تہران – ارنا – آپریشن وعدہ صادق تین کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ رات میزائیل حملوں نے ثابت کردیا کہ مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدود پر ہمیں مکمل تسلط حاصل ہوگیا ہے

 ارنا کے مطابق آپریشن وعدہ صادق 3 کے ترجمان کرنل ایمان تاجک نے کہا ہے کہ : ایران کے دلیر عوام کو معلوم ہونا چاہئے کہ آپریشن وعدہ صادق 3 کی قابل فخری گیارھویں لہر، فتاح میزائلوں سے شروع ہوئی جس نے صیہونی حکومت کے ایئر ڈیفنس کا جھوٹابھرم خاک میں ملادیا اور شرپسند صیہونیوں پر ایسی وحشت طاری ہوئی کہ ان کے ایئر ڈیفنس سسٹم آپس میں ہی ٹکرانے لگے۔

آپریشن وعدہ صادق 3 کے ترجمان نے کہا کہ ہم  سپاہ پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس کے مخلص سپاہیوں کی اس عظیم کامیابی پر ملت ایران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

 انھوں نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات مختلف صلاحیتیں رکھنے والے  پیشرفتہ فتاح میزائلوں نے صیہونیوں کے ایئر ڈیفنس کو توڑتے ہوئے، بزدل صیہونی حکام کی پناہ گاہوں پر بارہا لرزہ طاری کردیا اور تل ابیب کے اتحادیوں کو جو کھوکھلے تصورات میں گم ہیں، ایران کی فوجی طاقت کی برتری کا پیغام ارسال کردیا ۔

 آپریشن وعدہ صادق 3 کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ رات کے ہمارے میزائل  حملے نے ثابت کردیا کہ مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدود پوری طرح ہمارے تسلط میں آچکی ہے اور صیہونی ہمارے میزائل حملوں کے مقابلے میں پوری طرح بے دست وپا ہوچکے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .