آخری سانس تک ایران کی ارضی سالمیت کی حفاظت کرتے رہیں گے: فوج کے سربراہ

تہران/ ارنا- میجر جنرل امیر حاتمی نے فوج کی کمان سنبھالنے کے بعد سپریم لیڈر آيت اللہ العظمی خامنہ ای کے نام پیغام جاری کرکے کہا ہے آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ آخری سانس تک اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام، خودمختاری اور ملک کی ارضی سالمیت کی محافظت کرتے رہیں گے۔

میجر جنرل امیر حاتمی نے رہبر انقلاب اسلامی کے نام اپنے پیغام میں ان کے اعتماد کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ وطن اور عوام کے ایک سپاہی کی حیثیت سے، انقلاب کے اقدار اور شہیدوں کے خون پاک سے عہد کرتا ہوں کہ برّی، فضائی، بحری اور فضائی دفاعی فورسز کے دلیر اور انقلابی جوانوں کی بڑی تعداد کے شانہ بشانہ اور آخری سانس تک، اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام، سرزمین اور ارضی سالمیت کی حفاظت اور دفاع کرتے رہیں گے۔

فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے اس پیغام میں کہا ہے کہ سپریم لیڈر کے حکم کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے دلیر سپاہیوں نے سفاک اور مجرم صیہونی حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اس کے بعد بھی پوری تیاری کے ساتھ بچوں کی قاتل صیہونی حکومت پر کاری ضرب لگاتے رہیں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .