ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے آپریش وعدہ صادق 3 کے چھٹے مرحلے کے چند گھنٹے بعد، غاصب صیہونی حکومت کے شہر تل ابیب اور اشدود ایک بار پھر ڈرون اور میزائلی حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔
صیہونی حکومت پر جوابی حملوں کی اس لہر میں ایران کے بیلسٹک میزائل غاصب صیہونی حکومت کی ایئر ڈیفنس کی متعدد دیواروں کو عبور کرکے معینہ اہداف پر جاکر لگے ہيں۔
ایران سے داغے جانے والے میزائل اور ڈرون مقبوضہ فلسطین کے مختلف شمالی اور جنوبی شہروں پر گرے ہیں۔
ابلاغیاتی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران کے آپریشن وعدہ صادق کے اس مرحلے میں تل ابیب کی متعدد عمارتیں منہدم ہوگئيں آور ان میں آگ لگ گئی ۔
آپ کا تبصرہ