15 جون، 2025، 1:40 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85863525
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی حملوں میں شہید ہونے والے اکثر خواتین اور بچے ہیں

 تہران – ارنا  ایران کے وزیر صحت نے بتایا ہے کہ صیہونی جارحیت میں شہید اور اور زخمی ہونے والے اکثر عام شہری ہیں اور ان میں بھی عورتوں اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے

 ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت محمد رضا ظفر قندی نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ گزشتہ تین دنوں میں صیہونی جارحیت میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے زيادہ ہیں

 انھوں نے کہا کہ ہمارے سبھی ڈاکٹر، نرسیں اور ہیلتھ ٹیم کے سبھی اراکین میدان میں موجود ہیں ۔

ایران کے وزیر صحت نے بتایا ہے کہ بہت سے لوگ  رضا کارانہ طور پر زخمیوں کے علاج معالجے کے کام میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ جمعہ 13 جون کی صبح تہران اور بعض دیگر ایرانی شہروں  پر غاصب صیہونی حکومت کی بلا جواز جارحیت شروع ہوئی جس میں ملک کے چند سینیئر فوجی افسران، سائنسداں اور عوام کی بڑی تعداد شہید  ہوگئی ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .