18 مئی، 2025، 9:06 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85836890
T T
0 Persons

لیبلز

یورپ مذاکرات میں بہتر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیر خارجہ عراقچی

تہران/ ارنا- تہران ڈائیلاگ فورم کے موقع پر ہمارے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ یورپ ایٹمی مذاکرات میں کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم یورپ کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم یورپ کو کردار دینے کے حق میں ہیں حالانکہ ان لوگوں وہ خود پیچھے ہٹے ہیں۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ یورپی فریق اس وقت ہمارے اور امریکہ کے مابین مذاکرات سے دور ہے جسے ہم نہیں چاہتے لیکن ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ امریکہ اور یورپ کے مابین اس سلسلے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔

سید عباس عراقچی نے ایران میں یورینیم کی افزودگی نہ ہونے پر مبنی اسٹیو وٹکاف کے تازہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یورینیم کی افزودگی کے معاملے کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ عمل ہمارے عوام کا ایک بڑا سائنسی کارنامہ ہے جس کے لیے محنتیں کی گئی ہیں اور ہمارے سائنسدانوں کا خون اس راہ میں بہنے جیسی بھاری قیمت ادا کی گئی ہے لہذا اس سے دستبردار ہونا معنی نہیں رکھتا۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ اگر امریکہ اس بات سے اطمینان حاصل کرنا چاہتا ہے کہ تہران ایٹمی ہتھیاروں کی جانب نہیں جائے گا تو یہ ہمارے اصولوں میں شامل نہیں ہے اور اس نوعیت کے ہتھیاروں کے خلاف دینی مرجعیت کا فتوا بھی دیا جا چکا ہے لیکن بہتر یہ ہوگا کہ امریکی حضرات، اپنی خواہشوں کو حقیقت سے قریب کرتے ہوئے منطق کے مطابق چلیں کیونکہ اسی صورت میں معاہدہ حاصل کیا جاسکتا ہے ورنہ نہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .