14 اپریل، 2025، 9:58 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85802724
T T
0 Persons

لیبلز

دہشت گرد ایران اور پاکستان، دونوں ملکوں کے مشترکہ دشمن ہیں: تہران میں پاکستان کے سفیر کا بیان

اسلام آباد- ارنا – تہران ميں متعین پاکستان کے سفیر نے پاکستانی شہریوں پر کئے جانے والے تازہ دہشت گردانہ واقعے کی تحقیقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کے تعاون اور مساعی پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد دونوں ملکوں کے مشترکہ دشمن ہیں

ارنا کی رپورٹ کے مطابق تہران میں متعین پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ صوبہ سیستان وبلوچستان میں ایک تشددامیز اور نفرت انگیز اقدام میں آٹھ پاکستانی شہری قتل کردیئے گئے۔

انھوں نے کہا ہے کہ ہم ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں تاکہ تحقیقات جلد سے جلد مکمل اور اس دہشت گردانہ حملے میں ملوث افراد اپنے کئے کی سزا پاسکیں۔

تہران میں متعین پاکستان کے سفیر نے کہا ہے کہ تہران میں اس حوالے سے بھرپور تعاون کا اعلان کیا ہے۔

دہشت گرد ایران اور پاکستان، دونوں ملکوں کے مشترکہ دشمن ہیں: تہران میں پاکستان کے سفیر کا بیان

محمد مدثر ٹیپو نے اسی کے ساتھ کہا ہے کہ دہشت گردی اور دہشت گرد ایران اور پاکستان دونوں ملکوں کے مشترکہ دشمن ہیں۔

  اس سے پہلے  اتوار کو اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے سیستان وبلوچستان کے ضلع مہرستان میں تازہ دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی تھی جس  میں چند پاکستانی شہری مارے گئے۔ 

  دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے دہشت گردی اور بے گناہ انسانوں کے قتل عام کو اسلامی، انسانی اور سبھی  قانونی اصول وضوابط کے منافی اور مجرمانہ اقدام قرار دیا۔

  انھوں نے ایران کے صوبہ سیستان وبلوچستان میں دہشت گردی کے تازہ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین نیز پاکستان کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے عدالتی اور سیکورٹی ادارے، اس دہشت گردانہ حملے میں ملوث افراد اور عوامل کا پتہ لگانے اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے  دہشت گردی کی چاہے وہ جس شکل میں بھی ہو، مذمت کرتے ہوئے، اس لعنت کے خلاف قومی اور علاقائی سطح پرمقابلے کی ضرورت پر زور دیا۔  

انھوں نے اس حوالے سے  ہم آہنگی اور تعاون کی تقویت کے لئے ایران کی آمادگی کا اعلان کیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق سنیچر 12 اپریل کو ایران کے صوبہ سیستان وبلوچستان کے ضلع مہرستان کے گاؤں، ہیزآباد پائين میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 8 پاکستانی شہری جو میکانک کا کام کرتےتھے، جاں بحق ہوگئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .