ارنا کے مطابق دمشق میں ایرانی کونسلیٹ پر حملے میں شہید ہونے والوں کی پہلی برسی کی مناسبت سے شہدائے راہ استقامت کی یاد میں، تہران میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ قدس کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر جنرل ایرج مسجدی نے کہا کہ مذاکرات اگر منطق، احترام اور عزت کے ساتھ ہوں تو مثبت نتائج نکل سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی کمزور موقف کے ساتھ مذاکرات نہیں کئے ہیں۔
جنرل ایرج مسجدی نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ مذاکرات کی درخواست امریکیوں نے کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران ناقابل انکار ڈیٹرینس پاور کا مالک ہے اور ہمارے دشمن اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہر دھمکی اور جارحیت کی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے دنداں شکن جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
آپ کا تبصرہ