ارنا کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے جہازرانی اور بندرگاہوں کے ڈائریکٹر جنرل حسین عباس نژاد نے بدھ کو اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ رواں ایرانی سال میں اب تک 10 کروڑ 30 لاکھ ٹن پیٹرولیئم اور نان پیٹرولیئم اشیا صوبہ ہرمزگان کی بندگاہوں کے ذریعے منتقل کی گئيں۔
انھوں نے کہا کہ 7 کروڑ 75 لاکھ 8 ہزار 908 ٹن سامان کی برآمدات و درآمدات شہید رجائی بندرگاہ سے انجام پائیں۔
حسین عباس نژاد نے بتایا کہ اس مدت میں 75 لاکھ 21 ہزار 276 ٹن نان پیٹرولیئم اشیا کی ٹرانزٹ انجام پائی جو گزشتہ برس کی اسی مدت میں انجام پانے والی اشیا کی ٹرانزٹ سے 22 اعشاریہ 2 فیصد زیادہ ہے۔
انھوں نے یہاں سے کنٹینٹرلوڈ اور اپلوڈ کئے جانے کے بارے میں کہا کہ صوبہ ہرمزگان کی بندگاہوں پر اتارے اور یہاں سے بھیجے جانے والے 24 لاکھ 99 ہزار 335 ٹی ای یو کنٹینروں میں سے 22 لاکھ 23 ہزار 622 ٹی ای یو کا تعلق شہید رجائی بندرگاہ سے رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ