ارنا کے مطابق محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے بدھ 19 فروری کو قدرتی گیس سے ہیلیئم الگ اور خالص کرنے کے پائلٹ پروجکٹ کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ آج بڑی خوشی کا دن ہے ۔
انھوں نے کہا کہ ہم خدا وند عالم کے شکرگزار ہیں کہ ہمارے رفقائے کار اور اس پروجکٹ کو سپورٹ کرنے والی ٹیم اپنی انتھک کوششوں سے قدرتی گیس سے ہیلیئم الگ اور خالص کرنے کے پروجکٹ میں کامیاب ہوئي اور ہم آج اس اسٹریٹیجک اور اہم پروجکٹ کی رونمائی کررہے ہیں ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ ایٹمی توانائي کے سربراہ نے کہا کہ ملک کی ایک یونیورسٹی کے تعاون سے ہم اس ٹیکنالوجی تک دسترسی میں کامیاب ہوئے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ اس پائلٹ پروجکٹ کے تمام آلات و وسائل، محکمہ ایٹمی توانائی کے اندر، ملک کے انجنیئروں نے تیار کئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ