کسی بھی ملک میں ایران جتنا عیسائیوں کو احترام نہیں ملتا، ایران کے آذربائیجان صوبے کے آرمینین عیسائیوں کے آرچ بشپ

ارومیہ/ ارنا- ایران کے مشرقی اور مغربی آذربائیجان صوبوں میں آرمینین عیسائیوں کے "آرچ بشپ گریگور چیفت چیان" نے کہا ہے کہ کوئی بھی ایسا ملک نہیں جہاں عیسائیوں کو ایران جتنی عزت ملتی ہو۔

آرچ بشپ چیفت چیان نے 6 جنوری، آرتھوڈوکس عیسائیوں کے قریب حضرت عیسی (ع) کے یوم ولادت کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں لبنان میں پیدا ہوا ہوں اور بہت سے اسلامی ممالک میں رہ چکا ہوں لیکن کہیں پر بھی ایران جتنا عیسائیوں کا احترام نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ عرب ممالک میں جب گرجا گھر کی تعمیر ہوتی ہے تو اس پر نہ صلیب لگانے کی اجازت ہوتی ہے نہ ہی ناقوس بجانے کی۔ لیکن ایرانی عوام اتنے تعلیم یافتہ ہیں کہ انہوں نے ادیان الہی کا احترام کرتے ہوئے انہیں مذہبی آزادی دے رکھی ہے۔

آرچ بشپ چیفت چیان نے کہا کہ ہم سب خداپرست ہیں لہذا ہمیں ادیان الہی میں اختلاف اور تفرقہ پڑنے نہیں دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں مسلم اور عیسائی سب ایک دوسرے کو حضرت عیسی (ع) کے ولادت کی مبارکباد پیش کرتے ہیں جو ہمارے درمیان اتحاد کی علامت ہے۔

کسی بھی ملک میں ایران جتنا عیسائیوں کو احترام نہیں ملتا، ایران کے آذربائیجان صوبے کے آرمینین عیسائیوں کے آرچ بشپ

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .