28 دسمبر، 2024، 6:28 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85703319
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کی نان پیٹرولیم برآمدات میں 18 فیصد اضافہ

تہران/ ارنا- ایران کے محکمہ کسٹمز کے سربراہ فرود عسگری نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 9 مہینے کے دوران ایران کی نان پیٹرلویم برآمدات 43 ارب 14 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

فرود عسگری نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد نان پیٹرولیم برآمدات میں اضافہ دکھائی دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نان پیٹرولیم برآمدات کا حجم بھی گزشتہ 9 مہینے کے دوران تقریبا ساڑھے 11 کروڑ ٹن تک پہنچ گیا۔ حجم کے لحاظ سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 13/77 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسی دوران پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں بھی حجم کے لحاظ سے 33 فیصد اور قیمت کے لحاظ سے 32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

چین، عراق، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، افغانستان، پاکستان اور ہندوستان بالترتیب ایران کی سب سے بڑی برآمدی مارکیٹیں رہی ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .