صیہونی اخبار ہاآرتص نے رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کی بلدیہ نے اسی کے ساتھ ان عمارتوں میں رہائش پزیر 30 فلسطینیوں کو بے گھر کردیا۔
صیہونی ذریعہ ابلاغ کے مطابق، مشرقی بیت المقدس مین واقع البستان فلسطینی محلے کو مکمل طور پر تباہ کیا جائے گا اور اس طرح 1500 فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی سازش رچی جا چکی ہے۔
دوسری جانب صیہونی آبادکاروں نے شیخ جراح محلے میں بھی گھس کر فلسطینیوں کی گاڑیوں کو نذر آتش کردیا اور پھر فرار ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر اور ویڈیو فوٹیج میں جلتی ہوئی گاڑیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ