رپورٹ کے مطابق، چین کے دیکوئنگ شہر میں ہونے والے یہ مقابلے گزشتہ منگل کو شروع ہوئے تھے اور اتوار کے روز اپنے اختتام کو پہنچے۔
ایران سے خواتین کی اصفہان خروشان ٹیم جبکہ مردوں کی بحریہ کی ٹیم نے ان مقابلوں میں شرکت کی تھی۔
خواتین کی ٹیم نے اپنے آخری مقابلے میں 3- 2 سے سنگاپور کی ایک ٹیم کو شکست دی اور سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ اس طرح ایران کی اصفہان خروشان ٹیم نے عالمی مقابلوں میں اپنی شرکت کو بھی یقینی بنا لیا۔
ایران کے آخری دو مقابلے بھی نیوزیلینڈ اور ہالینڈ کے ساتھ رہے۔ ایران کی کینوپولو کی خواتین کی ٹیم نے مقابلوں کی چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔
آپ کا تبصرہ