20 ستمبر، 2024، 7:01 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85602408
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے وزیر خارجہ کی نیویارک روانگی

20 ستمبر، 2024، 7:01 PM
News ID: 85602408
ایران کے وزیر خارجہ کی نیویارک روانگی

تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی  جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک روانہ ہوگئے

 ارنا کے مطابق  صدرایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان جنرل اسمبلی کے سالانہ  اجلاس میں شرکت کے لئے اتوار 22 ستمبر کو نیویارک جائيں گے۔

 اس رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی جمعہ 20 ستمبر کو نیویارک روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی جنرل اسمبلی کے  اناسیویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے  علاوہ نیویارک میں مختف ملکوں کے وزرائے خارجہ اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

اسلامی  جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے اپنے دورہ نیویارک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے اجلاسوں میں شرکت کی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس، دوسرے ملکوں کے رہنماؤں  سے ملاقات اور باہمی نیز عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کا بہترین موقع ہوتا ہے۔

 انھوں نے بتایا ہے کہ صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے دورہ نیویارک میں جنرل اسمبلی کے سالانہ جلاس سے خطاب کے علاوہ، امریکا میں مقیم ایرانیوں، دیگر ادیان کے ماننے والوں، مختلف ملکوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں اور امریکا کے مختلف تھنک ٹینکس نیز میڈیا ہاؤسز کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .