21 اگست، 2024، 10:57 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85574702
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی کالونیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے مراکز پر حزب اللہ لبنان کے حملے

تہران – ارنا – حزب اللہ لبنان نے آج بدھ کو بھی شمالی مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ جولان پر اپنے میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے

ارنا نے شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس نے آج بھی شمالی مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ جولان پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے بدھ کو لبنان کے علاقے بقاع پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں اور  مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں مقبوضہ جولان میں اسرائیلی فوج کے تسنوبار اڈے پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے

 حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ اس کے مجاہدین نے آج بدھ کو اسی طرح شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کے حدب یارون اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اسی طرح شمالی مقبوضہ فلسطین کے زرعیت صیہونی فوجی اڈے پر بھی بدھ کی صبح حملہ کیا ہے۔

 حزب اللہ لبنان کے حملے شروع ہونے کے بعد شمالی مقبوضہ فلسطین کی بہت سی صیہونی کالونیاں ساکنین سے خالی ہوچکی ہیں اور جو تھوڑے بہت  صیہونی آباد کار ان میں رہ گئے ہیں وہ ذہنی اور نفسیاتی مریض ہوچکے ہیں۔ 

 اس کے علاوہ ان دنوں پورے مقبوضہ فلسطین پر حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے ایک کمانڈر کی شہادت کا بدلہ لئے جانے کا  خوف اور وحشت طاری ہے۔

خود صیہونی میڈیا  نے بھی اعتراف کیا ہے کہ شہید ہنیہ پر دہشت گردانہ حملے کے بدلہ لئے جانے کا خوف پورے مقبوضہ فلسطین پر طاری ہے اور حکام سے لیکر عوام تک، سبھی اس وحشت میں مبتلا ہیں کہ کسی بھی وقت جوابی حملہ ہوسکتا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .