16 جولائی، 2024، 4:20 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85540532
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان میں نویں محرم کی مجالس کا انعقاد اور جلوسہائے عزا برآمد

اسلام آباد (ارنا) دسیوں لاکھ عاشقان حسین نے آج پاکستان میں نویں محرم کی مجالس میں شرکت کی جس کے بعد جلوسہائے عزا برآمد کیے گئے۔

آج پاکستان میں 9 محرم الحرام ہے اور تاسوعائے حسینی منایا جارہا ہے اور اہل بیت معصومین علیہم السلام کے چاہنے والے مجالس کا انعقاد جلوس عزا برآمد کرتے ہوئے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت نوحہ کناں ہیں۔

اس موقع پر پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کی اہم شاہراہوں پر شہدائے کربلا کی یاد میں جلوس عزا بھی برآمد کیے جارہے ہیں اور لوگ ماتمی دستوں کی شکل میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی کر رہے ہیں۔

پاکستان میں نویں محرم کی مجالس کا انعقاد اور جلوسہائے عزا برآمد

 پاکستانی نیوز چینلز عشرہ محرم کے دوران تفریحی پروگرام نشر کرنے بجائے، شہدائے کربلا کے بارے میں خصوصی پروگرام پیش کرتے ہیں اور معمول کے پروگرام منقطع کرکے، مختلف شہروں میں برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں اور مجالس کی فوٹیج براہ راست نشر کرتے ہیں۔    

 پاکستانی میڈیا چینلوں نے ان دنوں اپنی نشریات کا زیادہ تر حصہ ، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، اسکردو، گولگت، کراچی، کوئٹہ، حیدرآباد، مظفرآباد، جھنگ، میانوالی، لاڑکانہ، فیصل آباد، سرگودھا، چکوال اور کشمیر سمیت ملک بھر میں نکالے جانے والے جلوسوں اور مجالس کی کوریج سے متختص کر رکھا ہے۔

پاکستان میں نویں محرم کی مجالس کا انعقاد اور جلوسہائے عزا برآمد

 نویں محرم کے جلوسوں کے  شرکا نے شہدائے کربلا کی تاسی میں نماز ظہرین بھی باجماعت ادا کی۔

آج رات پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کے ملازمین کے رہائشی کمپلیکس کی مسجد میں مجلس عزا منعقد کی جائے گی جس میں اس ملک میں مقیم ایرانی شہری شرکت کریں گے۔

پاکستان میں نویں محرم کی مجالس کا انعقاد اور جلوسہائے عزا برآمد

 پاکستان میں کل یوم عاشورہ منایا جائے گا، اس موقع پر امن و امان قائم رکھنے کے لیے 10 ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .