ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈر، جنرل حاجی زادہ نے شہدائے غزہ کے لواحقین کی ایک جماعت سے ملاقات میں کہا ہے کہ فلسطین کی مدد میں ہم جو بھی کرسکیں گے، اس میں کوتاہی نہیں کریں گے۔
اس رپورٹ کے مطابق انھوں نے کہا کہ فلسطین، لبنان اور دیگر جگہوں پر ہمارے عزیزوں کے ہتھیاروں سے ظاہر ہے کہ ایران کی طرف سے ان کی بھرپور مدد ہورہی ہے اورہم آخرتک آپ کے ساتھ ہیں۔
سپاہ پاسدران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈرنے مزید کہا کہ جس شعبے میں بھی ہم سے ہوسکے گا، اپنی زندگی کے آخری لمحے تک استقامتی محاذ اور فلسطینی عوام کے ساتھ رہیں گے۔
جنرل حاجی زادہ نے کہا: جیسا کہ رہبر معظم انقلاب نے فرمایا ہے، فلسطینی عوام یقینا کامیاب اور فاتح ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آپ کی استقامت اور مزاحمت واقعی ناقابل بیان ہے۔
جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ آپ کے درمیان ایسے لوگ ہیں جنھوں نے تیس اور چالیس شہید دیئے ہیں، یہ بات فلسطینیوں کے علاوہ دوسروں کے لئے قابل فہم نہیں ہے اور آپ کی یہ استقامت اور کامیابی واقعی مبارکباد کی مستحق ہے۔
ایران کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے کہا کہ یقین رکھیں کہ آپ دنیا کی تاریخ کے دھارے کو تبدیل کررہے ہیں اور یہ ہوکے رہے گا، آپ علاقے اور دنیا کی تاریخ بدل دیں گے اور ہم آخر تک آپ کے ساتھ ہیں اور عزیز فلسطینیوں کی حمایت میں، ہم سے جو بھی ہوسکے گا، انجام دیں گے۔
ارنا کے مطابق شہدائے غزہ کے کچھ لواحقین اس خطے کے بعض ملکوں کے راستے تہران پہنچے ہیں۔
انھوں نے ایران کے نیشنل ایرواسپیس پارک میں سپاہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر، جنرل حاجی زادہ سے ملاقات کی ہے۔
آپ کا تبصرہ