ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے تازہ دہشت گردانہ حملے میں متعدد عام شہریوں کے جاں بحق ہونے پر نائیجر کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔
یاد رہے کہ نائیجر کے علاقے تیلابری میں منگل کو دہشت گردانہ حملے میں متعدد عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اس دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین، حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی ہے اور زخمیوں کے لئے جلد سے جلد شفایابی کی دعا کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے دہشت گردی کو انسانی معاشرے اور بین الاقوامی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ قرار دیا اور اس کے خلاف عالمی برادری کی مشترکہ مہم اور باہمی تعاون پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ