کینیڈا کے مفادات کے محافظ کو تہران میں طلب کرلیا گيا۔ایران کا شدید احتجاج

تہران ( ارنا) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد قرار دینے سے متعلق اوٹاوا حکومت کے معاندانہ اقدام کے بعد جمعرات 20 جون 2024 کو تہران میں کینیڈا کے مفادات کے نگہبان اطالوی سفیر کو وزارت میں طلب کیا گیا۔

امریکہ کے امور میں ایران کے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل نے اطالوی سفیر کو بین الاقوامی قوانین کے خلاف کینیڈین حکومت کے غیر قانونی اقدام پر تہران کے شدید احتجاج سے آگاہ کیا۔

ایران کی وزارت خارجہ میں امریکی امور کے ڈائریکٹرجنرل اس اقدام کے نتائج کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کینیڈا کے مفادات کے نگہبان اطالوی سفیر کو جتلایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اوٹاوا کے اس معاندانہ اقدام کا ٹھوس اور مناسب جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

اطالوی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ وہ فوری طور پر کینیڈین حکومت کو ایران کے موقف احتجاج سے آگاہ کریں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .