ایران میں صدراتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مہلت ختم

تہران (ارنا) ایران میں 14 ویں صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مہلت ختم ہوگئی۔

ارنا کے سیاسی امور کے نامہ نگار کے مطابق صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگي جمع کرانے کا آج آخری دن تھا۔

 ایران کے 14 ویں صدارتی دور کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز 30  مئی کو ہوا تھا اور آج 3 جون ختم ہوگيا۔

پانچ روزہ مہلت ختم ہونے کے بعد وزارت داخلہ کے الیکشن ہیڈکوارٹر میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے قائم خصوصی ڈیسک بند کردی گئی ہے۔

آئین کی نگرانی کرنے والی گارڈین کونسل 7 روز کے اندر امیدواروں کی اہلیت کا جائزہ لے گی۔ اہل امیداوروں کی فہرست 11 جون کو جاری کی جائے گی۔

صدارتی انتخاب کے لیے امیدواروں کی انتخابی مہم 12جون سے شروع  ہوگی اور 27 جون تک جاری رہے گی۔

14ویں دور کے صدارتی انتخابات کے لیے 28 جون کو ووٹ ڈالے جائيں گے اور  ایران کے عوام براہ راست ووٹوں کے ذریعے نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .