ڈاکٹر محمد باقر قالیباف پارلیمنٹ کے 12ویں دور کے اسپیکر منتخب

تہران/ ارنا- پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے نئے دور میں، 198 ارکان پارلیمنٹ نے تہران کے عوام کے منتخب رکن، ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کو ایک سال کے لئے اسپیکر کا عہدہ سونپ دیا۔

اسپیکر کے عہدے کے لئے قم سے رکن پارلیمنٹ حجت الاسلام مجتبی ذوالنور، تہران کے رکن پارلیمان منوچہر متکی اور محمد باقر قالیباف امیدوار کے طور پر کھڑے ہوئے تھے۔

محمد باقر قالیباف نے 287 میں سے 198 ووٹ حاصل کرکے قانون ساز اسمبلی کے بارہویں دور کے پہلے سال کے لئے اسپیکر کا حلف اٹھا لیا۔

محمد باقر قالیباف، رکن پارلیمان بننے سے قبل دارالحکومت تہران کے میئر، پولیس کے کمانڈر ان چیف، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ اور خاتم الانبیا انجنیئرنگ ڈیویژن کے سربراہ کے عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .