26 مئی، 2024، 10:51 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85490413
T T
0 Persons

لیبلز

 فری اسٹائل ان لائن اسکیٹنگ کی عالمی رینکنگ میں ایک ایرانی کھلاڑی کا پہلا نمبر

 تہران – ارنا -  فری اسٹائل ان لائن اسکیٹنگ کی عالمی رینکنگ میں ایران کے رضا لسانی پہلے نمبر پر آگئے

 ارنا کے مطابق ورلڈ اسکیٹنگ فیڈریشن نےاسکیٹنگ کے  مختلف شعبوں کی عالمی رینکنگ کا اعلان کردیا ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق فری اسٹائل ان لائن اسکیٹنگ میں ایران کے رضا لسانی پہلے نمبر پر اور یوتھ فری اسٹائل ان لائن اسکیٹنگ میں رومینا سالک نے دوسرا نمبر حاصل کرلیا۔

 اس کھیل کی عالمی رینکنگ میں ایران کے ہی امیر محمد سواری نے چھٹا اور محمد امین عباسیان نے نواں نمبر حاصل کیا ہے اور یوتھ کیٹگری میں سبحان خسروانی دوسرے نمبر پہنچ گئے ۔

 خواتین میں ترانہ احمدی چھٹے اور مژدہ شعبانی ساتویں نمبر پر ہیں۔    

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .