24 مئی، 2024، 4:56 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85487853
T T
0 Persons

لیبلز

یونیورسٹی آف کیلیفورنیااورہاروڈ میں طلبا کا دھرنا

تہران – ارنا – یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں فلسطین کے حامی طلبا نے ایک با پھر احتجاجی کیمپ لگادیا اور ہارورڈ یونیورسٹی میں طلبا نے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے واک آوٹ کردیا   

ارنا نے جمعے کو نیویارک ٹائمز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ لاس اینجلس کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے فلسطین کے حامی طلبا نے ایک مختصر مدت کے بعد ایک بار پھر کیمپ لگادیا اور پولیس کارروائی کے بعد یونیورسٹی کی عمارت میں دھرنا دے دیا۔

   احتجاجی طلبا نے جن کی تعداد نیویارک ٹائمز نے سیکڑوں میں بتائی ہے،جعمرات کواس وقت دھرنا  شروع کیا جب یونیورسٹی کے سربراہ اراکین کے سوالوں کا جواب دینے کے لئے کانگریس پہنچے تھے۔  

یونیورسٹی آف کیلیفورنیااورہاروڈ میں طلبا کا دھرنا

 اس رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شام تقریبا 70 طلبا یونیورسٹی کے ڈڈ ہال میں داخل ہوئے اور اپنی جیکٹوں اور کمپیوٹر کے تاروں سے ہال کے دروازے اندر سے لاک کردیئے۔

 اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ ہال میں طلبا کے داخل ہونے کے چند ہی گھنٹے بعد پولیس افسران وہاں پہنچ گئے اورہال کو احتجاجی طلبا سے خالی کرالیا۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیااورہاروڈ میں طلبا کا دھرنا

  رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ طلبا نے جمعرات کی صبح یونیورسٹی کیمپس میں چھوٹے خیمے نصب  کئےتھے لیکن  پولیس نے آکر انہیں وہاں سے ہٹا دیا ۔ اس کے بعد احتجاجی طلبا مرفی ہال پہنچے اور تقریبا 300 طلبا دھرنے پر بیٹھ گئے اور پھر ڈڈ ہال میں داخل ہوگئے۔

ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی طلبا نے امریکی حکومت کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت جاری رہنے پر احتجاج کرتے ہوئے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے واک آؤٹ کرگئے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیااورہاروڈ میں طلبا کا دھرنا

یاد رہے کہ امریکا میں گزشتہ اپریل سے فلسطین کی حمایت میں یونیورسٹی طلبا کے تحریک شروع ہوئی جس نے بعد میں کینیڈا اور یورپ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔    

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .