15 مئی، 2024، 10:39 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85477671
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے ساتھ ہمارے تعاون  پر امریکا  کا ردعمل غیر معقول ہے : پاکستان کے وزیر دفاع کا بیان

اسلام آباد- ارنا – پاکستان  کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ  اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ پاکستان کے تعاون کے حوالے سے امریکی ردعمل، اسلام آباد کی توقعات اور واشنگٹن سے ہمارے دوستانہ روابط کے منافی ہے

ارنا کے مطابق پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے منگل کی رات جیو نیوز کے ایک پروگرام میں ایران پاکستان روابط کے حوالے سے واشنگٹن کے رویئے کو قابل اعتراض بتایا اور فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے ساتھ اس کے تعاون پر سوالیہ نشان لگایا۔

 اس پروگرام میں اینکر نے امریکا کی جانب سےایران پاکستان گیس پروجکٹ میں روڑے اٹکانے اور اسی کے ساتھ دس سالہ ایران ہند معاہدے کے بارے میں سوال کیا تو پاکستان کے وزیر دفاع نے امریکی  طرز عمل کو غیر دوستانہ قرار دیا۔

 انھوں نے کہا کہ کیا ایران گیس پائپ لائن کی مخالفت پاکستان کے ساتھ امریکا کی  دوستی کو ظاہر کرتی ہے ؟ اور کیا فلسطین کی صورتحال اور غزہ کے مسلمانوں کے خلاف جنگ امریکیوں کے دوستانہ روابط کی نشاندہی کرتی ہے؟

 پاکستان کے وزیر دفاع نے 25 اپریل کو بھی صدر ایران کے دورہ پاکستان کے ایک دن بعد، اس دورے کو کامیاب قرار دیا تھا

 انھوں نے تہران اسلام آباد روابط کی تقویت پر امریکی تشویش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم بیرونی مخالفت کو اہمیت نہیں دیتے بنابریں اگر کسی کو صدر رئیسی کے اس دورے سے تکلیف ہے تو ہمارے پاس کا اس کا علاج نہیں ہے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .