20 اپریل، 2024، 8:49 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85451202
T T
0 Persons

لیبلز

اے ایف سی ایشیا فٹسال کپ 2024  میں بحرین پر ایران کی فتح؛ کوارٹر فائنل میں پہنچنا یقینی

تہران – ارنا – ایران کی قومی فٹسال ٹیم نے اے ایف سی   ایشیا فٹسال  کپ 2024  کے دوسرے گروپ میچ میں بحرین کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔  

ارنا کے مطابق اے ایف سی   ایشیا فٹسال کپ 2024  میں  ایران کی قومی فٹسال ٹیم کا دوسرا گروپ میچ سنیچر کی شام ساڑھے پانچ بجے بحرین سے ہوا ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹسال ٹیم نے یہ میچ پانچ تین سے جیت لیا۔

اے ایف سی ایشیا فتسال کپ 2024  میں بحرین پر ایران کی فتح؛ کوارٹر فائنل میں پہنچنا یقینی

اس کامیابی کے بعد ایرانی ٹیم کے پوائنٹس 6 ہوگئے اور اس کا اگلے مرحلے میں پہنچنا یقینی ہوگیا۔

ایران کے بعد کویت کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور افغانستان کی ٹیم 1 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اور بحرین کے پاس کوئی پوائنٹ نہیں ہے اوروہ گروپ  ڈی میں سب سے نیچے ہے۔  

ایران کا اگلا میچ پیر کی شام کویت سے ہوگا۔  

 اے ایف سی  ایشیا فٹسال کپ 2024 کی پہلی چار ٹیمیں ورلڈ کپ میں جائيں گی ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .