2 اپریل، 2024، 11:15 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85432734
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے پر ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کا تبادلہ خیال

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے دمشق میں ایرانی کونسلیٹ پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کے بارے میں ٹیلیفون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔  

 ارنا کے  مطابق عمان  کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد البوسعید نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان سے ٹیلیفون پر گفتگو میں دمشق میں ایرانی کونسلیٹ پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ فضائی حملے کی  سخت مذمت کی ہے ۔

 انھوں نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ اس ٹیلیفونی گفتگو میں، صیہونی حکومت کے اس حملے میں ایران کے فوجی مشیروں کی شہادت پر تعزیت پیش کی ۔

 اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں غزہ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور فوری جنگ بندی کے نفاذ نیز انسان  دوستانہ امداد غزہ کے عوام تک پہنچانے کے لئے بین الاقوامی کوششیں تیز کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ارنا کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے پیر کی رات ایک اعلامیہ جاری کرکے بتایا ہے کہ   فلسطین کی تحریک مزاحمت اور غزہ کے عوام کی استقامت کے مقابلے میں بھیڑیا صفت صیہونی حکومت کی ناقابل تلافی شکستوں اورعلاقے  کے استقامتی محاذ کے فولادی ارادوں  کے  سامنے  ذلت آمیز رسوائيوں  کے بعد جعلی صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے  پیر کی شام دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کونسلیٹ کی عمارت پر میزائل سے حملہ کیا جس میں شام میں متعین ایران کے فوجی مشیر، سرداران مدافعین حرم بریگیڈیئر محمد رضا زاہدی اور بریگیڈیئر محمد ہادی حاجی رحیمی اپنے ساتھی پانچ افسران کے ہمراہ درجہ شہادت  پر فائز ہوگئے۔

 اسلامی جمہوریہ  ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ  ایران صیہونی حکومت کے اس دہشت گردانہ حملے کے جواب کا حق محفوظ رکھتا ہے اور غاصب صیہونی حکومت کی اس دہشت گردانہ جارحیت پر مناسب ردعمل اور  ‎سزا دینے  کا فیصلہ کرے گا۔    

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .