27 مارچ، 2024، 5:19 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85428926
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں چوبیس گھنٹے میں 75  فلسطینیوں کی شہادت

تہران- ارنا – غزہ میں  فلسطین کی وزارت صحت نے آج بدھ کو گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صیہونی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے تازہ اعداد و شمار جاری کئے۔

 ارنا کے مطابق  غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غاصب صیہونی حکومت نے آٹھ  بار حملے کئے جن میں 75 فلسطینی شہری شہید اور 102 زخمی ہوئے۔

 فلسطین کے محکمہ صحت کے مطابق تازہ شہادتوں کے بعد شہدائے غزہ کی تعداد 32 ہزار 490 اور زخمیوں کی تعداد 74 ہزار 889 ہوگئی ہے۔

 غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباریوں کا سلسلہ ایسی حالت میں جاری رکھا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فوری جنگی بندی کی قرار داد پاس کرچکی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .