19 مارچ، 2024، 4:28 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85422746
T T
0 Persons

لیبلز

ترک اسلحہ کانفرنس میں ایران کی صدارت کا  آغاز

تہران-ارنا- جینیوا میں ایران کے سفیر اور نمائندے نے بتایا ہے کہ ایران، ترک اسلحہ کمیشن کا سربراہ بن گيا ہے۔

علی بحرینی نے بتایا ہے کہ پیر کے روز سے جینیوا میں ترک اسلحہ کانفرنس کی سربراہی ایران کر رہا ہے۔

2024 ترک اسلحہ کانفرنس کا اجلاس 10، 7، اور 7، ہفتوں کے تین حصوں پر مشتمل ہوگا جو 23  جنوری سے 13 ستمبر سن 2024 تک چلتا ہے۔ اس سال کانفرنس کی  سربراہی کرنے والے ملک ، ہندوستان، انڈونیشیا، ایران، عراق، آئر لینڈ  اور صیہونی حکومت ہے۔

ایران کی صدارت چار ہفتوں تک جاری رہے گي۔

ایران اپنی صدارت کے دور میں خاص طور پر ترک اسلحہ کے سلسلے میں پینل کی تشکیل کا ارادہ رکھتا ہے جس کے دوران کئي موضوعات کا جائزہ لیا جائے گا جس میں سب سے اہم  عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے خالی مشرق وسطی کے چیلنجوں کا جائزہ لینا ہے۔

یہ کانفرنس ترک اسلحہ کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی سب سے اہم کانفرنس ہے  تاہم سن 196 سے ترک اسلحہ کے سلسلے میں کسی اجماع تک پہنچنے میں کامیابی نہيں مل پائي ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد نے صیہونی حکومت کی صدارت سے آغاز تک سے قبل تک پی سکس کی نشستوں میں بھی شرکت کی لیکن صیہونی حکومت کی سربراہی کے بعد اس کی سربراہی میں جو اجلاس ہوں گے ان میں ایران شرکت نہيں کرے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .