ارنا کے سیاسی امور کے نامہ نگار کے مطابق ، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے آج صبح (جمعہ یکم مارچ) 12ویں پارلیمانی انتخابات اور مجلس خبرگان یا ماہرین کونسل کے چھٹے انتخابی دور کے لیے ووٹنگ شروع ہونے کے ابتدائی لحمات میں حسینہ امام خمینی( رح) میں قائم موبائل پولنگ بوتھ نمبر110 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
اس موقع پر ملکی اور بین الاقوامی میڈیا کے سو سے زیادہ رپورٹرز اور کیمرہ میں موجود تھے اور ووٹنگ کے آغاز کی اس تقریب کو ملکی اور غیر ملکی میڈیا سے براہ راست نشر کیا گيا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اپنا حق رائے دھی استعمال کرنے کے بعد ملکی اور غیر ملکی صحافیوں سے مختصر خطاب کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر قوم کومخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ سب کی نگاہیں ایران کے معاملات اور ہماری قوم پر لگی ہوئی ہیں۔
آپ نے فرمایا کہ ایران کے عوام جانتے ہیں کہ دنیا بھر کی نگاہیں، چاہیے عوام ہوں ، سیاستدان ہوں، صاحبان اقتدار و منصب ، سب ایران اور ایرانی عوام کو دیکھ رہے ہیں، ان کی نگاہیں آپ کے انتخابات اور اس کے نتائج پر لگی ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ آج ایران میں 12ہویں پارلیمانی انتخابات اور چھٹے مجلس خبرگان کے انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں، جس میں 6 کروڑ سے زائد لوگ اپنا حق راہی دھی استعمال کرنے کے حقدار ہیں۔
آپ کا تبصرہ