27 فروری، 2024، 10:42 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85399481
T T
0 Persons

لیبلز

کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔ پاکستانی فوج

اسلام آباد (ارنا) پاکستانی فوج نے ہندوستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

2019  میں ہندوستان  کے ساتھ فضائی جنگ کی 5 برس مکمل ہونے  پر پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گيا ہے کہ اسلام آباد امن کے لیے پرعزم ہے اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور دیتا رہتا ہے۔

بیان میں کہا گيا ہے پاکستان کے عوام، ملک کی  خودمختاری اور ارضی سالمیت کے خلاف کسی بھی جارحیت کا فوری اور ہر بار پوری قوت کے ساتھ اور کسی ہچکچاہٹ کے بغیر جواب دیا جائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .