26 فروری، 2024، 10:04 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85398234
T T
0 Persons

لیبلز

فلسطینی انتظامیہ  کی حکومت استعفی دے گی

26 فروری، 2024، 10:04 AM
News ID: 85398234
فلسطینی انتظامیہ  کی حکومت استعفی دے گی

تہران-ارنا- ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد اشتیہ کی قیادت والی فلسطینی انتظامیہ آج استعفی دے دےگی ۔

فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کے وزیر اعظم محمد اشتیہ آج پیر کے روز اپنی کابینہ کا استعفی فلسطین انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کو پیش کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کی موجودہ حکومت، عبوری حکومت کے طور پر اپنا کام جاری رکھے گی۔

یہ ایسے حالات میں ہے کہ جب حماس کے ایک ذریعے نے پہلے ہی العربیہ ٹی وی چینل  کو بتایا تھا کہ حماس محمود عباس کی جانب سے فلسطینی انتظامیہ کی حکومت میں تبدیلیوں کو اہمیت نہیں دیتی۔ حماس تمام تنظیموں کی شمولیت کے ساتھ ایک قومی وفاق پر مبنی حکومت کی خواہاں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حماس کا وفد ماسکو میں ایک معینہ مدت کے لئے معنیہ ذمہ داریوں کے ساتھ ایک قومی حکومت کی تشکیل پر تبادلہ خیال کرے گا۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .