16 جنوری، 2024، 7:14 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85356484
T T
0 Persons

لیبلز

جو ممالک ہم ہسے تحمل کے لئے کہتے ہیں خود صیہونی حکومت کو اسلحے دے رہے ہیں

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے مشیر اور یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی  نمائندے نے علاقے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ  خیال کیا۔

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے سینیئر مشیر علی اصغر خاجی نے یمن کے امور مں  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے یمن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

 ویڈیو لنک  ذریعے انجام پانے والی اس گفتگو میں علاقے  کی تازہ ترین صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

  ایران کے وزیر خارجہ کے سینیئر مشیرعلی اصغر خاجی نے غزہ پر صیہونی حکومت کے جنگی جرائم اور مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی کا سلسلہ فوری طور پر روکے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انھوں نے کہا کہ اس خطے کے سبھی مسائل  فلسطین کی موجودہ صورتحال سے متاثر ہورہے ہیں۔

 علی اصغر خاجی نے کہا کہ جو  ممالک ہم سے تحمل کے لئے کہتے ہیں وہ خود صیہونی حکومت کو اسلحے دے رہے ہیں اور جنگ چلانے نیز جنگی جرائم کا سلسلہ جاری رکھنے  میں اس کی مدد کررہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .